ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی ممبئی سمیت چھ اداروں کو بہترین ادارہ کا درجہ 

آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی ممبئی سمیت چھ اداروں کو بہترین ادارہ کا درجہ 

Tue, 10 Jul 2018 01:24:31    S.O. News Service

نئی دہلی:9/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے آج چھ یونیورسٹیوں کو بہترین ادارے کا درجہ فراہم کرنے کا اعلان کیا. ان میں سرکاری شعبے کے اداروں میں آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی ممبئی وغیرہ شامل ہیں۔وزارت نے نجی شعبے سے منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، بٹس پلانی اور جیو انسٹی ٹیوٹ کو بھی بہترین ادارے کا درجہ فراہم کیاہے ۔انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے لیے بہترین انسٹی ٹیوٹ: انسٹی ٹیوٹ آف ایمنیس بہت اہم ہیں۔ ہمارے ملک میں 800 یونیورسٹی ہیں لیکن ایک بھی یونیورسٹی 100 یا 200 کی عالمی رینکنگ میں شامل نہیں ہیں، آج کے فیصلے سے اسے حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے ان اداروں کی سطح اور معیار کو تیزی سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور کورس کو بھی شامل کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ عالمی معیار انسٹی ٹیوٹ بنانے کی سمت میں جو کچھ بھی ضروری ہو گا، کیا جا سکے گا۔جاوڈیکر نے کہا کہ درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لئے پائیدار منصوبہ بندی،آزادی اور سرکاری شعبے کے اداروں کو عوامی فنانسنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سمت میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے ایک اور سنگ میل قائم کرنے والی معیاری پہل کی گئی ہے۔ ماہرین کی کمیٹی کی جانب سے بہترین اداروں کو منتخب کیا گیا ہے اور آج ہم چھ یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کر رہے ہیں جس میں3 عوامی شعبہ کے اور 3 نجی شعبے کے انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ اس سمت میں سنگ میل طے کیا؛ کیونکہ اس کے بارے نہ تو سوچا گیا تھا اور نہ ہی کوشش کی گئی تھی۔ 


Share: